1450 نرسوں کے تقررنامے محکمہ صحت پنجاب کی ویب سائٹ پر

نرسوں کو تقرر وتعیناتی کے آرڈر وصول کرنے محکمہ صحت کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں نرسیں محکمہ صحت کی ویب سائٹ سے اپنے تقرر نامے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب

جمعرات 14 مئی 2015 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء محکمہ صحت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہو کر آنے والی 1450 چارج نرسوں کے تقرر وتعیناتی کے آرڈرز نرسز کی سہولت کے لئے محکمہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نرسز کو اپنے تقررنامے حاصل کرنے کے لئے صوبے کے دور دراز علاقوں سے سفر کرکے لاہور آنے کی ضرورت نہیں ۔نرسز اپنےا پوائنٹ منٹ اور پوسٹنگ آرڈر محکمہ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے تعیناتی کی جگہ(ہسپتال) پر جوائننگ دے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :