وہاڑی، ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کی بوتل سے مضر صحت ذرات برآمد

مشروب ساز کمپنیوں کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ، ادارے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرینگے، ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

جمعرات 14 مئی 2015 20:24

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)ملٹی نیشنل مشروب کمپنی کی بوتل سے مضر صحت ذرات برآمد ، ڈسٹرکٹ بار کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد طیب کمبوہ ایڈووکیٹ کی ساتھی وکلاء عمیر گلِ اور محمد زبیرتھہیم کے ہمراہ پریس کا نفرنس ، میاں محمد طیب کمبوہ ایڈووکیٹ نے تفصیل بتا تے ہوئے کہا کہ میرے چیمبر پر کچھ مہمان آئے تو ضلع کچہری میں قائم مقامی ڈرنک کارنر سے ملٹی نیشنل کمپنی کی مشروب کی بوتل منگوائی جب کھولنے سے پہلے بوتل کو چیک کیا تو اندرمضر صحت ذرات کی کثیر مقدار موجود تھی انہوں نے مقامی ڈرنک کارنر کے ما لک غلام یا سین سے شکا یت کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تومقامی ڈیلر کی سپلائی والی گاڑی سے ما ل لیتے ہیں ہمارا اس میں قصور نہیں ہے میاں محمد طیب کمبوہ ایڈووکیٹ ودیگر نے کہا کہ یہ صارفین کے سا تھ سنگین مذاق ہے اور مشروب ساز کمپنیوں کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم اس مشروب سا ز ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف ، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈی سی او وہاڑی سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ فی الفور کا رروائی کرکے غفلت لاپرواہی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جا ئے ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے#