محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کی طرف سے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں تقریری مقابلہ

آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے رہائش، خوراک ، صحت ، تعلیم ، روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں ، فوری اقدامات کرناہونگے ،راؤ راشد حفیظ

جمعرات 14 مئی 2015 20:48

وہاڑی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) محکمہ بہبود آبادی وہاڑی کی طرف سے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی میں بچوں کے درمیان’’ پاکستان کے موجودہ حالات ، ، مسائل اور ان کا حل ’’ کے موضوع پر ایک تقریری مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ججز کے فرائض مس نائلہ ستار ، مس شکیلہ بھٹی ، علی اعجازنے انجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے کہا کہ نئی نسل میں اس بات کا شعور ہے کہ ہمارے مسائل کے اصل وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے پاکستان میں دہشت گردی ، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کی وجہ ہمارے وسائل اور آبادی میں عدم توازن ہے جس پر قابو پانا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کے درمیانی وقفہ کو بڑھا کر ماں اور بچے کی صحت کو قائم رکھنے کی روایت کو اجاگر کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈی پی ایس محمد اسماعیل نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی اچھی سہولیات سمیت اچھا ماحول و دیگر بنیادی سہولیات ہر بچے کا پیدائشی حق ہے ہمیں ہر بچے کو اس کا حق دینے کے لیے حکمت عملی سے کام لینا ہو گا اپنے وسائل میں اضافہ کے ساتھ ساتھ خاندان کی تشکیل میں بھی اپنے وسائل کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے رہائش، خوراک ، صحت ، تعلیم ، روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں ہمیں ان مسائل پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہیں جس کے لیے ہر سطح پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تقریری مقابلہ میں ثروت حبیب ، محمد علی اور ناصر عباس نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے محمد نعیم ڈیمو گرافر محکمہ بہبود آبادی نے طلبا کو آبادی میں اضافہ کے اعدادو شمار سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :