کوئٹہ،کسٹم اہلکار وں کے چھاپے،َ ایک کر وڑروپے مالیت کا غیر ملکی سامان ضبط

کچھ روڈ پرکارروائی، بس اور ٹرک کو روک کر لو ڈ غیر ملکی سگریٹ ،ٹائر ،ایل سی ڈی ،ٹی وی کمبل برآمد کر لیے

جمعرات 14 مئی 2015 21:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) کوئٹہ کسٹم کے اہلکار وں نے مختلف چھاپو ں کے دوران تقریباََ ایک کر وڑروپے مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا تفصیلا ت کے مطابق کلکٹرکسٹم ڈاکٹر سید جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ شہر کے مضافات میں مختلف راستوں سے غیر ملکی سامان کی سمگلنگ ہورہی ہے انہو ں نے ڈپٹی کلکٹر محابت خان مند وخیل کو ہدایت کی کہ ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیں جس پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل د ی گئی اور چھاپہ مارٹیم میں سپر ٹینڈ نٹ عیسیٰ خان مو سیٰ خیل،ڈپٹی سپرٹینڈ نٹ مقصود درانی ،انسپکٹر شہزاد اختر ،جمیل کاکڑ ،سلیم شاہ اورکسٹم کے دیگر اہلکار وں نے گزشتہ شب کوئٹہ کے نو احی علاقے کچھ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایک بس اور ٹرک کو روک کر اس میں لو ڈ غیر ملکی سگریٹ ،ٹائر ،ایل سی ڈی ،ٹی وی، کمبل لوڈ تھے جنہیں قبضے میں لے لیا کسٹم ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے جانے والے سامان کی مالیت تقریباََ ایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے یاد رہے کہ کسٹم کے کے عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کروڑو ں روپے مالیت کا ڈیزل ،ٹائر، کپڑ اسپیر پارٹس چائے کی پتی وغیر قبضے میں لی لیا۔