قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری کے بل کی منظوری دیدی

منگل 4 ستمبر 2007 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر۔2007ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرپرسن ہاجرہ طارق عزیزکی صدارت میں منگل کے روز ہوا۔ اجلاس میں انسانی اعضاء کے پیوند کاری کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت محمد نصیر خان نے کمیٹی کو اعضاء کی پیوند کاری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پیوند کاری کے اس عمل میں بہت ترقی کی ہے جس کی وجہ سے شرح اموات میں کمی واقع ہوئی اور متاثرہ لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ہاجرہ طارق عزیز نے وزارت صحت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل قانون سازی کیلئے جلد ہی قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گام۔ کمیٹی کے چیئرپرسن کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر دنیا عزیز، ڈاکٹر جنید ممتاز، ڈاکٹر نور جہاں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر سید حسین جاوید، میمونہ ہاشمی، یاسمین رحمن، نواب مرزا ایڈووکیٹ، شمشاد ستار باچانی، بیلم حسین، مولانا خلیل احمد، رحیلہ یحییٰ منور اور محمد نصیر خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :