ڈینگی و دیگر امراض کا باعث بننے والے مچھروں کے لاروے کو ختم کرنے کیلئے مخصوص مچھلیوں کا استعمال شروع

جمعہ 15 مئی 2015 12:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے ڈینگی و دیگر امراض کا باعث بننے والے مچھروں کے لاروے کو ختم کرنے کیلئے مخصوص مچھلیوں کا استعمال شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ ماہی پروری کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تمام کھڑے پانی ڈینگی اور دیگر امراض کا باعث بننے والے مچھر کے لاروے کی افزائش کے لئے انتہائی موزوں ہوتے ہیں اور آبادی میں خطرناک بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ ایسے تمام کھڑے پانیوں کی نشاندہی کریں جہاں مچھلی زندہ رہ سکتی ہو تاکہ مخصوص مچھلیوں کو سٹاک کر کے مچھر کی پیداوار کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :