دریاؤں اور تربیلا ‘منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال

جمعہ 15 مئی 2015 12:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) تربیلا منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ (تربیلاکے مقام پر) آمد97300کیوسک اور اخراج 45000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر) آمد 73300کیوسک اور اخراج 73300 کیوسک، جہلم (منگلاکے مقام پر)آمد86700کیوسک اور اخراج90000کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 47200کیوسک اور اخراج 22500 کیوسک ، بیراج جناح آمد131300کیوسک اور اخراج 123800کیوسک،چشمہ آمد134100کیوسک اوراخراج 122000کیوسک، تونسہ آمد85900 کیوسک اور اخراج 70600کیوسک، پنجند آمد40400کیوسک اور اخراج 27100کیوسک،گدو آمد 81300کیوسک اوراخراج 70100کیوسک، سکھر آمد 66900کیوسک اور اخراج33300کیوسک، کوٹری آمد20200کیوسک اور اخراج Nilکیوسک، جھیل تربیلا ڈیڈلیول 1380فٹ،موجودہ سطح 1479.35فٹ،انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.825ملین ایکڑ فٹ، منگلا:ڈیڈلیول 1040فٹ،موجودہ سطح 1208.15 فٹ، انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.913ملین ایکڑ فٹ، چشمہ:ڈیڈلیول637فٹ،موجودہ سطح 648.50فٹ،انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.264ملین ایکڑ فٹ۔

(جاری ہے)

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج کی مقدار 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعہ کی صبح 6بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :