موجودہ استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے غریب اورمتوسط طبقات کے عوام کو ایوانوں میں پہنچنا ہو گا ‘ طاہر کھوکھر

جمعہ 15 مئی 2015 16:16

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے موجودہ استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے غریب اورمتوسط طبقات کے عوام کو ایوانوں میں پہنچنا ہو گا تاکہ وہ اپنے حقوق کا دفاع اور مسائل خود حل کرسکیں ‘ 10 فیصد مراعات یافتہ طبقہ ‘ بیوروکریسی ‘ وڈیرے ‘ صنعت کار ‘ جاگیردار 90 فیصد غریب اور متوسط طبقات کے مسائل کا ادراک رکھتے اور نہ ہی انہیں حل کرنا چاہتے ہیں مراعات یافتہ طبقات غریبوں کاخون چوسنے کے ایجنڈا پر بلاتخصیص رنگ و نسل‘ قوم‘ سیاسی وابستگی اکھٹے اور متحد ہیں اس لئے ان کے مقابلہ اور اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے غریب اور متوسط طبقات کے عوام کو بھی ایک جھنڈے تلے متحد ہو کر اپنی صفوں سے اپنی نمائندے ایوانوں میں پہنچائیں اور ملک میں پرامن انقلاب برپا کریں تاکہ مساویانہ بنیادوں پر یہاں سب کو انصاف ملے ‘ امیر و غریب کیلئے دوہرے معیارختم ہوں ‘ غریب بھوکے نہ مریں اور ان کے بچے بھی اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں ‘ انہیں علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

کارکنان و عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست کے نئے دریچے کھولے ، جمہوریت کو اس کی اصل روح کے مطابق متعارف کرایا اور سیاست کو انسانیت کی خدمت سے مربوط کیا‘ ایم کیوایم ملک بھر میں قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیکر تمام قومیتوں کے درمیان پیار محبت پیدا کرکے نفرتوں کے خاتمے کیلئے جو عملی کردار ادا کررہی ہے اسے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ، ظالمانہ ، جاگیردارانہ اور طبقاتی نظام کے خاتمے اوربرابری پر مبنی منصفانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :