بھارت : پولیس انسپکٹر کو چشمہ لگا کر وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 مئی 2015 17:01

بھارت : پولیس انسپکٹر کو چشمہ لگا کر وزیر اعظم کا استقبال کرنے پر نوکری ..

بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) : ہندوستان دنیا بھر میں جمہوریت کا سب سے بڑا دعویدار ہے، لیکن ہندوستان میں ایک افسر کو وزیر اعظم کے استقبال پر دھوپ سے بچنے والا چشمہ لگا کر آنا مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے شورش زدہ علاقے چھتیس گڑھ کا دورہ کیا، اس علاقہ میں ماو باغیوں کی جانب سے ہندوستان سے علیحدگی اختیار کرنے کی مسلح تحریک ایک طویل عرصے سے چلائی جا رہی ہے، نریندر مودی کی آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت کتاریا نے ان کا ستقبال کیا ، استقبال کے وقت علاقہ میں شدید گرمی کے ساتھ ساتھ دھوپ بھی سخت تھی، دھوپ سے بچنے کے لیے آفیسر نے چشمہ لگا رکھا تھا، جس کے بعدامیت کو محض اس بات پر نوکری سے معطل کر دیا گیا کہ مودی کے استقبال کے وقت اس نے چشمہ لگا رکھا تھا.

امیت کو معطل کرتے ہوئے چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے نوٹس جاری کیا کہ اس نے ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کی خلاف ورزی کی ہے، جبکہ اس علاقہ میں ماو باغیوں کی ہندوستان سے علیحدگی کی کوششوں کے باعث نریندر مودی ہی نے ان کو ”دبنگ افسر“ کا خطاب دیا تھا.

متعلقہ عنوان :