عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لایا جائیگا،رحمت صالح بلوچ

ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں ڈائیلائسز کا شعبہ جلد کام شروع کردیگا، وزیر صحت بلوچستان

جمعہ 15 مئی 2015 18:07

پنجگور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروکار لایا جائے گا ڈی ایچ کیو ہسپتال پنجگور میں ڈائیلائسز کا شعبہ بہت جلد کام شروع کردیگا اور حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بھر پور اقدامات کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر علاء الدین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری تاج نعیم سینیر رہنماہ جاوید کچکول اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے وزارت صحت کا قلمدان مجھے سونپا گیا ہے میرا یہی کوشش رہا ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں کو یکسان ریلیف اور سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مزید بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دائیلائسز کا شعبہ عنقریب کام شروع کردے گا جس سے گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو مقامی سطح پر ریلیف مل سکے گا انہوں نے کہا کہ ہم بلند و بانگ دعوؤں کے قائل نہیں مگر جو وسائل دستیاب ہونگے انہیں عوام کی فلاح و بہبود پر ضرور خرچ کرینگے انہوں نے کہا کہ پنجگور میں پندرہ سال تک ہمارے سیاسی مخالفین اقتدار پر براجمان رہیں مگر علاقے کے بنیادی مسائل جوں کے توں اپنی جگہ پر موجود ہیں اور آج عوام جن مسائب و مشکلات اور پریشانیوں سے گزر رہے ہیں یہ یہی نام نہاد موقع پرست نمائندوں کی اعمال کا نتیجہ ہے جو اپنے اقتدار اور گروہی مفادات کے بدلے قومی مفاد کا سودہ کر بھیٹے تھے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے ثمرات سے بہت جلد عوام استفادہ کرنا شروع کردینگے ۔