موجودہ حکومت نے تعلیم،صحت اور زراعت سمیت دیگر اہم شعبوں کا بیڑا غرق کردیا ہے ،حکمرانوں اور بیوروکریسی کی میگا کرپشن کے باعث شرح خواندگی میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہورہی ہے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل کابیان

جمعہ 15 مئی 2015 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تعلیم،صحت اور زراعت سمیت دیگر اہم شعبوں کا بیڑا غرق کردیا ہے اور حکمرانوں اور بیوروکریسی کی میگا کرپشن کے باعث شرح خواندگی میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہورہی ہے،تعلیم کو مکمل طور پر کمرشلائز کرکے فروغ تعلیم کا شور مچایا جارہا ہے، تعلیمی بورڈز کے سربراہ وفادار ی کا حلف اٹھانے والے افسران کو لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اں ہوں نے کہاکہپنجاب کے غیر اعلانیہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کسی شعبے کو بھی نہیں بخشااورہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے،طلبا اور طالبات کو اپنے مستقبل کا ہی پتہ نہیں،این ٹی ایس امتحان کے ذریعے طلبا اور طالبات کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، امتحانی سنٹروں کی ناگفتہ بہ حالت فروغ تعلیم کے دعویدارحکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد کی نشاندہی کرتی ہے،تعلیمی بورڈز میں مسند اساتذہ کی بجائے غیر سرکاری افراد سے پیپروں کی مارکنگ کرائی جارہی ہے جو بچوں سے کھلا ظلم اور ناانصافی ہے،سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسر نہیں اور کروڑوں روپے کے فنڈز ہڑپ کئے جارہے ہیں ، بعض ہسپتالوں میں تو مریضوں کوایکسرے فلموں اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب نہیں ، حکمرانوں کی زراعت کش پالیسیوں سے کاشتکاروں اور کسانوں کو معاشی مشکلات درپیش ہیں،گندم کے کاشتکاروں کو باردانہ نہیں مل رہا جس سے وہ گندم سستے داموں بیچنے پر مجبور ہیں،انہوں نے مزید کہا کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے قوم کو متحد ہوکر صدائے حق بلند کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :