بھارت میں ’’دبنگ افسر‘‘ کو چشمہ لگانا مہنگا پڑ گیا

امیت نے سن گلاسز پہن کر وزیراعظم کا استقبال کیا تھا جس پر معطل کردیا گیا

جمعہ 15 مئی 2015 19:34

بھارت میں ’’دبنگ افسر‘‘ کو چشمہ لگانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویداربھارت میں ایک سرکاری افسر کو سخت گرمی میں وزیر اعظم کے سامنے دھوپ سے بچنے والا چشمہ پہننے پر معطل کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے شورش زدہ علاقے چھتیس گڑھ میں باستر کا دورہ کیا تھا۔چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کی جانب سے بھارت سے علیحدگی کی مسلح تحریک طویل عرصے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

مودی کی باستر آمد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امیت کتاریا نے ان کا استقبال کیا تھا، دوپہر کے وقت آمد سخت گرمی میں دھوپ سے بچنے کیلئے پر امیت نے آنکھوں پر سیاہ چشمہ لگایا ہوا تھا اور یہی چشمہ پہنے ہوئے انہوں نے مودی سے ہاتھ ملایا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا حکومت سنبھالنے کے ایک سال بعد اس علاقے کا پہلا دورہ تھا۔چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت نے امیت کو معطل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس (آئی اے ایس) کی خلاف ورزی کی ہے۔خیال رہے کہ چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں پر قابو پانے میں امیت کی کوششوں کی وجہ سے مودی نے ان کو 'دبنگ افسر' قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :