سرکاری ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ملتے ہے نہ ہی ادویات اورمشینیں خراب پڑی ہے ‘ شبیر سیال

جمعہ 15 مئی 2015 21:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال نے کہا ہے کہ موجودہ سیاہ دور حکومت میں صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں نہ ڈاکٹر ملتے ہے نہ ہی ادویات اورمشینیں خراب پڑی ہے ، غریب مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے محکمہ صحت اور پنجاب کے حکمران لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں ، حکومت ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ صحت کی عد م سہولتوں کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ وہ صوبے کی عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکا م ہو چکے ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبے کی بڑھتی ہوئی آبادی کو پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں گندہ پانی پینے سے مریض مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی کھلا ثبوت ہے ۔