عینک لگائیں،آپ نے لگائی ہوئی ہے آپ پڑھ کر بتا دیں

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعہ 15 مئی 2015 22:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا٭آپ سوال کر رہے ہیں،اسپیکر کا اپوزیشن لیڈر سے استفسار ،کسی او رکو کرنے دیں ٭آپ صحیح جواب دیتے ہیں لیکن بہت طویل جواب دینا شروع کر دیتے ہیں ،اسپیکر کی خواجہ عمران نذیر کو جواب مختصر دینے کی تاکید٭قرارداد میں غلطی سے سانحہ نلتر کا مقام شمالی وزیرستان تحریر ہو گیا جسے وزیر قانون اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی شمالی وزیرستان ہی پڑھ دیا، پی ٹی آئی کے رکن صدیق خان کی نشاندہی پر درستگی کی گئی ٭اگر سارے جواب آپ نے ہی دینے ہیں تو میر ے سوال کو موخر کر دیں ،حکومتی رکن نگہت شیخ کی اسپیکر سے درخواست، پارلیمانی لیڈر کو آڑے ہاتھوں لینے پر اپوزیشن نے ڈیسک بجا کر داد دی ٭ٹینڈر کا متن واضح طور پر نہ پڑھے جانے پر نگہت شیخ کا احتجاج، اسپیکر نے عینک لگانے کا مشورہ دیدیا،آپ نے لگائی ہوئی آپ پڑھ کر بتا دیں۔

متعلقہ عنوان :