حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر ہے، مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین

جمعہ 15 مئی 2015 22:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین خاں سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث آج ہر طبقہ فکر اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر ہے ڈاکٹر، نرسیں، کسان، مزدور، نابینا، کلرکس کے بعد معاشرے کا ایک اہم طبقہ اساتذہ بھی اپنے مطالبات کیلئے حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے پر عوامی احتجاج اور حکومتی بے حسی دونوں بڑھ رہے ہیں، مال روڈ ہڑتال روڈ اور پنجاب اسمبلی کی عمارت احتجاج چوک میں بدل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ اور جنرل سیکرٹری محمد ارشد کے ساتھ آئے لیبرونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چودھری ظہیرالدین نے کہا کہ حکومت خالی جمع خرچ کی بجائے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دے رمضان بازاروں کے اعلان کے فوراً بعد ہی چینی، دالیں، گھی اور اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی مزید اضافہ ہورہا ہے جس کا اعتراف حکومتی ادارے ادارہ شماریات کی رواں مالی سال2014-15 کے گیارہویں ماہ (مئی2015) کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات جن میں ان کو مستقل کرنا بھی شامل ہے فوری حل کرے اور ان کی ملازمت کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہ حکومتی وزراء ہڑتالوں میں شریک ہوکر عوام سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں لیکن وہ وعدے بعد میں کبھی ایفا نہیں ہوتے انہوں کہ چودھری پرویزالٰہی کا دور پنجاب کی خوشحالی و ترقی کا دور تھا جس میں ہر طبقہ فکر مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کر رہا ہے لیکن آج ہر طبقہ فکر حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہے۔

متعلقہ عنوان :