بہاول پور میں سرکاری سطح پر زیر تعمیر پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ اینڈ سنٹر اپگریڈیشن تھیلے سیمیا اگلے سال انشاء اﷲ مکمل طور پر فنگشنل ہو جائے گا، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر

جمعہ 15 مئی 2015 22:59

بہاول پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ بہاول پور میں سرکاری سطح پر زیر تعمیر پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ اینڈ سنٹر اپگریڈیشن تھیلے سیمیا اگلے سال انشاء اﷲ مکمل طور پر فنگشنل ہو جائے گاجس سے بہاول پور سمیت پورے پاکستانؓبھر سے کیتھیلے سیمیا کے مریض مستعفید ہو نگے اس پراجیکٹ کا بہاول پور میں ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے میر ی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز سریف نے اس پراجیکٹ کے لیے فنڈز فراہم کیے جس پر میں اور میری ٹیم ان کے مشکور ہیں وہ نیکسس ایجوکیشن سسٹم میں بادبان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تھیلے سیمیا بارے آگاہی مہم میں طلباء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر نیکسس ایجوکیشن سسٹم کے چیف ایگزیکٹو چویدری افتخار علی، بہاول پور جرنلسٹس فورم کے صدر اکرم ناصر ،جماعت اسلامی بہاول پور کے ضلعی جنرل سیکرٹری نصراﷲ ناصربھی موجود تھے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلے سیمیا خون کے اس مرض کو کہتے ہیں جس میں اعلی اور معیاری خون ناکافی مقدار میں بنتا ہے اور یہ خون کی ایسی خطراناک بیماری ہے جس میں مریضوں کو وقفہ وقفہ کے بعد خون لگانے کی ضرورت پڑتی ہے اور ان مریضوں کو اگر بروقت خون فراہم نہ کیا جائے تو اس معض میں مبتلا بچہ ایک سے آٹھ سال کی عمر تک وفات پا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار بادبان آرگنائز یشن بہاول پور کے فیلڈ آفیسر راشد ہاشمی نے لیڈز سکول میں کی جانے والی تھیلے سیمیا بارے آگاہی مہم میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بادبان آرگنائزیشن نے پاکستان بھر میں تھیلے سیمیا جیسی موذی بیماری کے بارے میں اپنی مدد آپ کے تحت آگاہی مہم شروع کی ہے تاکہ بروقت اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کی جائیں اس کے علاوہ ملک بھر میں وہ شہر جہاں سہولیات کا فقدان ہے تھیلے سیمیا سنٹر قائم کیے جارہے ہیں تاکہ تھیلے سیمیا کے مریض بچوں کو مفت خون اور طبی امداد فراہم کی جاسکے اس حوالے سے بادبان آرگنائزیشن کے زیر انتظام ڈی آئی خان میں شفقت میموریل تھیلے سیمیا سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے آخر میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مہم میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکٹ اور انعامات تقسیم کیے

متعلقہ عنوان :