نریندر مودی سے ملاقات میں سیاہ چشمہ پہننے پر بھارتی افسرکو نوٹس،عوام کاشدیدغم وغصہ کااظہار

ہفتہ 16 مئی 2015 11:39

نریندر مودی سے ملاقات میں سیاہ چشمہ پہننے پر بھارتی افسرکو نوٹس،عوام ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء )بھارت میں ایک سرکاری افسر کو وزیراعظم مودی سے ملاقات کے دوران دھوپ کا سیاہ چشمہ پہننے پر نوٹس دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

9 مئی کو مودی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر پہنچے تو ہیلی پیڈ پر استقبال کرنے والوں میں ضلع کے کلکٹر امت کٹاریا بھی شامل تھے، وزیراعظم سے مصافحہ کرتے وقت امت نے سیاہ شیشوں والی عینک پہن رکھی تھی اس واقعے کے بعد اب جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سیکریٹری ڈی ڈی سنگھ نے کلکٹر امت کٹاریا کو نوٹس جاری کیے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے استقبال کے دوران پہنا گیا لباس رسمی نہیں تھا جبکہ ساتھ ہی دھوپ کا چشمہ پہن کر استقبال کیا گیا جو ضابط اخلاق کے برعکس ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس نوٹس کے خلاف کافی غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک اور ریاست کے وزیر بھی سرکاری ملازم ہیں اور ان کے لیے اس طرح کا کوئی ڈریس کوڈ کیوں نہیں ہے۔