لائیو سٹاک کی خصوصی” چھاپہ مار فورس“ مردار ،مضر صحت گوشت پکڑے گی

ہفتہ 16 مئی 2015 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے ڈی سی اوز کے ساتھ مل کر ” چھاپہ مار فورس‘ ‘ کو حتمی شکل دے دی ہے جو اپنے اپنے اضلاع میں مردار ،مضر صحت گوشت، پانی ملا کر وزن زیادہ کرنے والے دھوکے بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

16 مئی۔2015ء کو بتایا کہ محکمہ نے پولیس سے مدد لینے کے لئے آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کر لیا ہے تاہم محکمہ لائیو سٹاک کی ” چھاپہ مار فورس“ کو گوشت فروخت کرنیوالی دکانوں پر جالیاں نہ لگانے والوں، صفائی کا انتظام بہتر نہ کرنیوالے قصابوں کیخلاف کاروائی کا مکمل اختیار دیا گیا ہے جو موقع پر جرمانہ کرنے سمیت مشکوک دکان کوسر بمہر بھی کر سکتے ہیں۔