لائیو سٹاک کی خصوصی” چھاپہ مار فورس“ مردار ،مضر صحت گوشت پکڑے گی

ہفتہ 16 مئی 2015 15:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے ڈی سی اوز کے ساتھ مل کر ” چھاپہ مار فورس‘ ‘ کو حتمی شکل دے دی ہے جو اپنے اپنے اضلاع میں مردار ،مضر صحت گوشت، پانی ملا کر وزن زیادہ کرنے والے دھوکے بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کو بتایا کہ محکمہ نے پولیس سے مدد لینے کے لئے آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کر لیا ہے تاہم محکمہ لائیو سٹاک کی ” چھاپہ مار فورس“ کو گوشت فروخت کرنیوالی دکانوں پر جالیاں نہ لگانے والوں، صفائی کا انتظام بہتر نہ کرنیوالے قصابوں کیخلاف کاروائی کا مکمل اختیار دیا گیا ہے جو موقع پر جرمانہ کرنے سمیت مشکوک دکان کوسر بمہر بھی کر سکتے ہیں۔