ضلع کورنگی کو صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے ٗ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی
عوامی تعاون کے ذریعے بلدیاتی مسائل کا خاتمہ یقینی بنا ئیں گے ٗ قرۃ العین میمن
ہفتہ 16 مئی 2015 16:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنائیں گے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوں میں پھیلانے ،وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کی روک تھام اور پولتھن بیگز کا کم سے کم استعمال یقینی بنا نے کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے محکمہ صفائی کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے خصوصاً درسگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی بہتری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے تمام علاقوں میں جاری انتظامات کو مکمل نگرانی میں انجام دیا جائے عوام کو درپیش علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جائے دورے کے موقع پر ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہاکہ عوامی سہولت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.