وزارت کیڈ اور صحت میں اختیارات کی جنگ تیز، وزیر مملکت کیڈ نے صحت سے متعلق تمام ذیلی ادارے واپس مانگ لئے

ہفتہ 16 مئی 2015 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء)وزارت کیڈ اور وزارت قومی صحت میں اختیارات کی جنگ طول پکڑ گئی، وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن نے صحت سے متعلق تمام ذیلی ادارے واپس مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق دو وفاقی وزارتوں کیڈ اور صحت کے درمیان اختیارات کی جنگ طول پکڑ گئی ہے۔ وزارت کیڈ نے صحت سے متعلق تمام ذیلی ادارے واپس مانگتے ہوئے سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی ہے، جس میں اس نے تجویز پیش کی ہے کہ ہر زون میں ایک ہسپتال قائم کیا جائے، وفاقی دارالحکومت کو چار ہیلتھ زون میں تقسیم کیا جائے اور اسلام آباد کیلئے ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔