صرف سگریٹ ہی تو سلگایا تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 18:19

صرف سگریٹ ہی تو سلگایا تھا

روس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء)ایک عورت کی گاڑی اس وقت شعلوں کی نذر ہو گئی جب اس نے دوران ڈرائیونگ اپنا سگریٹ سلگانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ مغربی روس میں پسکوو اوبلاسٹ کے مقام ویلیکیے لوکی میں پیش آیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ گاڑی کا سیلنڈر لیک ہونے کے باعث گاڑی میں گیس اکھٹی ہوئی اور جیسے ہی عورت نے سگریٹ سلگانے کے لیے آگ جلائی، آگ نے گیس کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی رہائشی علاقے کی فلم بنا رہی تھی کہ اس کے آگے جانے والی گاڑی کے اندر اور باہر آگ کے شعلے جلتے دکھائی دئیے۔ اس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے عورت فوراً ہی گاڑی روک کر اس سے باہر نکل آئی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ ہی دیر میں آگ سے ساری گاڑی کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ اس دوران پچھلی گاڑیوں کے ڈرائیور بھی عورت کی مدد کو بھاگے ، جبکہ عورت کی گاڑی بدستور جلتی رہی۔حادثے کے بعد بہت سی گاڑیاں جلتی ہوئی کار کے سائیڈ سے ہو کر گذرتی رہی۔