ناانصافی اور تفریق پر مبنی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے‘ تحریک عوامی حقوق

بزنس مین اور بابو لوگ پاکستان میں تبدیلی نہیں لاسکتے،غریب عوام اور نچلے طبقے کی آواز بنیں گے ‘ ڈاکٹر طاہر خاں

ہفتہ 16 مئی 2015 20:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ناانصافی اور تفریق پر مبنی نظام تمام مسائل کی جڑ ہے، بزنس مین اور بابو لوگ پاکستان میں تبدیلی نہیں لاسکتے، تحریک عوامی حقوق پاکستان، غریب عوام اور نچلے طبقے کی آواز بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک عوامی حقوق کے صدرنے ڈاکٹرظاہر خاں کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کی لوٹ مار سے ملک کنگال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری میاں امجد ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سٹیٹس کو‘‘ کے خلاف غریب عوام کو خود منظم ہونا ہوگا۔ غریبوں کی لڑائی سرمایہ دار اور جاگیر دار نہیں لڑیں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ذیشان حسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمران بنیادی سہولیات سے محروم عوام ، بھوک اور بیروزگاری کے ستائے لوگوں کو نئے پلوں اور سڑکوں کے ذریعے خوشحال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو میگا پراجیکٹس کی نہیں ، انصاف اور روزگار کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :