پیرا میڈیکل اسٹاف اور پولیو ورکرز کی چھ ماہ کے بقایا ت جات فوری ادا کیے جائیں، شبیراحمد عمرانی

چھ راؤنڈ ز کے بقایاجات اد نہ ہونے کی وجہ سے ایریا انچارچ ہزاروں روپے کہ پولیو ورکروں کے مقروض ہو چکے ہیں رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ا ٓج سے شروع ہونے والے پولیو مہم میں میں کام کرنے سے انکار کیا ہے ، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 16 مئی 2015 20:36

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شبیراحمد عمرانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر مہراﷲ موسیانی حاجی فضل محمد کھوسہ سرپرست اعلیٰ محمد اسلم بہرانی ضلعی جنرل سیکریڑی کامریڈ نذیراحمد مستوئی چیئرمین محمد یاسین ڈومکی فنانس سیکریڑی محمد اکبر بھٹو آغا نیاز گولہ نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین شبیراحمد عمرانی نے حکومت بلوچستان چیف سیکریڑی فنانس سیکریڑی سیکریڑی صحت سے مطالبہ کیاکہ پولیو ورکرز پیرامیڈیکل اسٹاف گز شتہ چھ راؤنڈ ز کے بقایاجات ادا نہیں کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایریا انچارچ ہزاروں روپے کہ پولیو ورکروں کے مقروض ہو چکے ہیں جہنوں نے اٹھارہ مئی کو ہونے والے پولیو مہم میں رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پولیو مہم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے کیونکہ پولیو مہم میں ورکرز کا کردار اہم ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلاتے ہیں جن کی وجہ سے بچوں کے مستقبل کو روشن بنایا جا رہا ہے اور کہاکہ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ چیف سیکریڑی فنانس سیکریڑی سیکریڑی صحت پیرا میڈیکل اسٹاف اور پولیو ورکرز کے مسائل مدنظر رکھتے ہوئے چھ ماہ کی رقم فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف پولیو ورکرز پولیو مہم میں دلچسپی سے کام کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :