ٹانک، پانچ سال تک کی عمر کے80 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے سہ روزہ پولیو مہم کے انتظامات مکمل ،251 ٹیمیں تشکیل

ہفتہ 16 مئی 2015 21:07

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) ٹانک میں پانچ سال تک کی عمر کے اسی ہزار تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی سہ روزہ پولیو مہم کے انتظامات مکمل 251 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک میں پولیو مہم کی کامیابی کے لئے ایک منصوبہ بندی اجلاس ڈپٹی کمشنر احمد خان وزیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں18 مئی کو ٹانک میں شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے ڈپٹی کمشنر کو خصوصی پولیو مہم کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کا کہنا تھا کہ حالیہ پولیو مہم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے جو خامیاں سامنے آئی تھیں ان خامیوں کے خاتمہ کے لئے خصوصی پولیو مہم 18 مئی سے شروع کی جا رہی ہے اور اسی ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے کل 251 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گھر گھر،بسوں کے اڈوں اور دیگر مقامات پر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ صحت پولیو کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے واضح رہے کہ سال 2015میں ڈپٹی کمشنر ٹانک احمد خان وزیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں کی طرف سے پولیو کے خاتمہ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ سال میں پولیو کے کیسز سامنے نہ آنے کے برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :