ایک مخصوص طبقہ فحاشی کو پسند کرتا ہے انکی خاطر فیملیوں کو کیوں ناراض کیا جارہا ہے ‘ دیا علی

تھیٹر کی تباہی کے ذمہ دار صرف فنکار ہی نہیں بلکہ اسے دیکھنے والوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے ‘ اداکارہ

اتوار 17 مئی 2015 12:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) اداکارہ دیا علی نے کہا کہ پاکستان میں تھیٹر کی تباہی کے ذمہ دار صرف فنکار ہی نہیں بلکہ اسے دیکھنے والوں کا بھی اتنا ہی کردار ہے ،عبادات کی راتوں میں اسٹیج اورسینما گھر مکمل بند ہونے چاہئیں ۔”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دیا علی نے کہا کہ تھیٹر اور فلم انڈسڑی بھیڑ چال کی شکار ہے ،معیاری ڈراموں اور فلموں کی بجائے ”پبلک ڈیمانڈ “پوری کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر کی غفلت کے باعث اسٹیج آخری سانسیں لے رہا ہے ،ایک مخصوص طبقہ فحاشی کو پسند کرتا ہے انکی خاطر فیملیوں کو کیوں ناراض کیا جارہا ہے جو اسٹیج پر آنا چھوڑ گئے ہیں ۔فیملیاں تفریح کیلئے اسٹیج پر آتی تھیں لیکن افسوس آج اسٹیج پر تماش بین کا قبضہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔دیا علی نے مزید کہا کہ جہالت اور کام کی دو کلاسیں بن چکی ہیں ،کام کرنیوالے اداکار آج بھی موجود ہیں لیکن انکو نظر انداز کرکے سفارشی افراد کو کام دیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :