قطب شمالی میں کھدائی کے خلاف الاسکا میں انوکھا مظاہرہ

جہازوں کو الاسکا کے شمالی ساحل کی جانب تیل کی تلاش کیلئے گرمیوں میں روانہ کیا جائیگا  کمپنی

اتوار 17 مئی 2015 13:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء)امریکہ کے شمال مغربی ساحلی شہر سیئیٹل میں تیل نکالنے والی کمپنی شیل کی قطب شمالی میں سرگرمی کے خلاف سینکڑوں افراد نے اپنی اپنی کشتیوں میں اکٹھا ہوکر مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیڈل ان سیئٹل نامی اس مظاہرے کا انعقاد ان رضاکاروں نے کیا جن کے مطابق قطب شمالی میں شیل کمپنی کی جانب سے تیل کی کھدائی سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہ مظاہرہ شیل کمپنی کے دو بڑے تیل نکالنے والے جہازوں میں سے ایک کی سیئیٹل آمد کے بعد کیا گیا۔شیل کمپنی کے مطابق وہ ان جہازوں کو الاسکا کے شمالی ساحل کی جانب تیل کی تلاش کیلئے گرمیوں میں روانہ کریگااس سے قبل رواں ہفتے کے اوائل میں شیل کمپنی کو قطب شمالی یعنی آرکٹک میں تیل کی تلاش کیلئے امریکی وزارت داخلہ کی جانب سے مشروط اجازت دی گئی تھی۔