ہم نے ہمیشہ فوجی مارشل لاء کے خلاف جد وجہد کی ہے‘ آئندہ بھی جمہو ریت اور آئین کے تحفظ کیلئے لڑتے رہیں گے،ملک سے نفر توں کی سیاست کو ختم کر نا ہو ‘ ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلا جائے ‘پاکستان میں ایسا ماحو ل ہو نا چاہیے‘ ہر کوئی اپنی بات کر سکے ‘ہم نے بلو چستان میں اختیارا ت اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا ہے اور اپنے صوبے میں تعلیم ‘صحت سمیت تمام سہو لتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘18ویں تر امیم کی منظوری سے صوبے مضبوط ہو ئے ہیں جسکا کر یڈٹ سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر اسحاق ڈار کو جاتا ہے

وزیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالملک کا تقر یب سے خطاب

اتوار 17 مئی 2015 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) وزیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالملک نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ فوجی مارشل لاء کے خلاف جد وجہد کی ہے‘ آئندہ بھی جمہو ریت اور آئین کے تحفظ کیلئے لڑتے رہیں گے ‘ملک سے نفر توں کی سیاست کو ختم کر نا ہو گا جس کیلئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلا جائے ‘پاکستان میں ایسا ماحو ل ہو نا چاہیے جس میں ہر کوئی اپنی بات کر سکے ‘ہم نے بلو چستان میں اختیارا ت اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا ہے اور اپنے صوبے میں تعلیم ‘صحت سمیت تمام سہو لتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘18ویں تر امیم کی منظوری سے صوبے مضبوط ہو ئے ہیں جسکا کر یڈٹ سینیٹر رضا ربانی اور سینیٹر اسحاق ڈار کو جاتا ہے ۔

وہ اتوار کے روز لاہور میں ایک تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیر اعلی بلو چستان ڈاکٹر عبدالملک نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان میں60کے قر یب اراکین اسمبلی صوبائی وزیر بنے رہے مگر ہم نے18ترامیم پر مکمل عمل کیا ہے اور 15سے زیادہ صوبائی وزیر نہیں بنائے جسکی وجہ سے صوبے کا خزانے پر بھی کروڑوں روپے کے بوجھ سے بچ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں اتحادی حکو مت ہے مگر سب لوگوں کی یہ کوشش ہے کہ بلو چستان کا احساس محرومی ختم کر کے وہاں تعلیم صحت تمام سہو لتیں فراہم کی جائیں اور ہم نے تعلیم کے شعبہ میں سکالر شپ کیلئے5ارب روپے مختص کیے ہیں اور یونین کونسل کی سطح تک بچوں کو میعاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف باتیں کر نے سے کچھ نہیں ہو تا ہم نے بلو چستان کی تر قی کیلئے جو کام کیے ہیں اور سب کو نظر آرہے ہیں اور ہم اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نفر توں کی سیاست کی وجہ سے بہت نقصان ہو چکا ہے مگر اب نفر توں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر نا ہو گا اورہم نے ہمیشہ مارشل لاء کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ اس کے خلاف لڑتے ہوئے بڑی قر بانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ صرف جمہو ریت سے ہی ملک کو مضبوط اور تر قی یافتہ بنا یا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے ہی اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور بلو چستان نے سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائیں اور اختیار ات کو نچلی سطح پر منتقل کر دیا ہے جہاں عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں ۔