ہسپتالوں میں 55 فیصد طبعی جبکہ 45 فیصد مریض غیر طبعی موت کا شکا ر

اتوار 17 مئی 2015 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) دوا کے نام پر درد لا دوا نے انسانی جانوں کی قدر و قیمت پھوٹی کوڑی سے بھی کم کر دی‘ ہسپتالوں میں 55 فیصد طبعی جبکہ 45 فیصد مریض غیر طبعی موت کا شکا ر ہو رہے ہیں جعلی ادویات جن کی اصل قیمت 10‘ 12 روپے ہے مارکیٹ مین 60 سے 500 روپے تک میں فروخت کی جا رہی ہیں ڈرگ انسپکٹرز اس موت بانٹنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی مدد سے جعلی اور نشہ اور ادویات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے مگر تاحال اس بارے عملی اقدامات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔