لاہور سمیت6اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہورہی ہے

اتوار 17 مئی 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) لاہور سمیت6اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہورہی ہے۔ اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے23لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے۔ لاہور میں 74ہائی رسک یونین کونسلز میں تقریبا 5لاکھ بچے ٹارگٹ ہیں۔ ادھر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے پہلی دفعہ ٹیکے کے ذریعے پولیو ویکسین بچوں کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یکم جون سے6اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں4لاکھ بچوں کو یہ حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے۔ ان اضلاع میں لاہور‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘ ڈی جی خان‘راجن پور ‘ راولپنڈی شامل ہیں۔ صوبے میں پہلی دفعہ انجکشن کے ذریعے ٹیکے لگائے جائینگے اور یکم جون سے شروع ہونے والی مہم میں 4ماہ تک دو سال کی عمر کے بچے یہ ٹیکے لگوائینگے۔ ابتدائی طور پر یہ نئی ویکسین ہائی رسک اضلاع میں شروع ہو رہی ہے

متعلقہ عنوان :