محکمہ صحت پنجاب نے9ہسپتالوں میں وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اتوار 17 مئی 2015 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے 9ہسپتالوں کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے ریٹائرڈ ملازمین پنجاب کے9ہسپتال جن میں شیخ زید ہسپتال لاہور‘ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی‘نشتر ہسپتال ملتان‘ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان ‘ میوہسپتال اور جناح ہسپتال سے اپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

یہ ملازمین اپنے خرچ پر علاج کروانے کے بعد وفاق سے اس خرچ کو کلیم کرسکیں گے۔ اس سے پہلے صرف شیخ زید ہسپتال میں وفاق کے ملازمین کو یہ سہولت حاصل تھی

متعلقہ عنوان :