محکمہ صحت پنجاب کا 30جون کے بعد حفاظتی ٹیکوں کی خریداری کے اختیارات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 مئی 2015 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) محکمہ صحت نے ساتویں قومی مالیاتی ایوارڈ30جون 2015 کے بعد حفاظتی ٹیکوں کے لیے خریداری کے اختیارات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

30جون کے بعد وفاقی ای جی آئی سیل9بیماریوں سے حفاظت کی ویکسین پنجاب کیلئے خریدے گا جبکہ اس حوالے سے فنڈز پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق 30جون 2015ء کے بعد ویکسین کی خریداری کی ذمہ داری کے عمل میں فنی مہارتوں کے فقدان کی وجہ سے پنجاب نے حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے ویکسین خریدنے کی ذمہ داری وفاق کے پاس رہنے کی منظوری دی ہے۔ اب وفاق پنجاب کیلئے خریداری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :