پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا ورزش میں باپ پر بازی لے گیا

اتوار 17 مئی 2015 17:16

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا ورزش میں باپ پر بازی لے گیا

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے رونالڈو جونیئر ابھی صرف پانچ برس کے ہیں تاہم ورزش کے معاملے میں انہوں نے اپنے باپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رونالڈو نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس سیشن میں دونوں باپ بیٹے ریئل میڈرڈ کی وردی میں ورزش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ابتدا میں رونالڈو جونیئر اپنے والد کو ورزش کرتا دلچسپی سے دیکھتے رہتے ہیں اور اس کے بعد وہ خود بھی ورزش شروع کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں رونالڈو اور ان کے بیٹے رونالڈو جونیئر کے بیچ تعلقات کی شدت کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ رونالڈو نے 2010 میں اعلان کیا تھا کہ وہ باپ بن گئے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر پچیس برس تھی تاہم ان کے بچے کی ماں کون ہے، اس راز سے پردہ آج تک نہیں اٹھ سکا ہے۔