بھارت میں ہر روز 1300 سے زائد افراد کینسر کا شکار‘2014ء کے دوران 5 لاکھ افراد کینسر سے ہلاک ہوئے۔رپورٹ

اتوار 17 مئی 2015 20:12

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) بھارت میں ہر روز 1300 سے زائد افراد کینسر کا شکار ہوتے ہیں اور یہ موذی بیماری متعددی اور طرز زندگی سے متعلق بیماری ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی بڑی وجہ ہے، اس کے بعد تپ دق آتی ہے۔ انڈیا کونسل آف میدیکل ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق 2012ء اور 2014ء کے درمیان کینسر سے ہلاکتوں کے تناسب میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت صحت کے سینئر اہلکار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ 2014ء کے دوران ملک میں 5 لاکھ افراد کینسر سے ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

2014ء میں 28,20179 کیسز میں سے کل 4,91,598 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 2013ء میں 29,34,314 کیسز میں سے 4,78,180 افراد ہلاک ہوئے اور 2012ء میں مرض میں مبتلا 30,16,628 افراد میں سے 4,65,169 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے کہا کہ شرح اموات میں اضافہ کی دیگر وجوہ میں بڑی عمر کے افراد کی بڑی تعداد غیر صحت مندانہ طرز زندگی، تمباکو اور تمباکو کی مصنوعات کا استعمال، مضر صحت خوراک اور تشخیصی سہولیات کا فقدان کینسر سے شرح اموات میں اضافہ کے اسباب ہیں۔

تپ دق کے ذریعے ہلاکتوں کی تعداد ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ قومی تپ دق کنٹرول پروگرام کے مطابق اعداد و شمار 2011ء میں تپ دق سے 63265 افراد، 2012ء میں 61,887 اور 2013ء میں 57,095 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :