کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کینسرز کے علاج کیلئے موٴثر ہو سکتی ہے،نئی تحقیق

اتوار 17 مئی 2015 20:26

کولیسٹرول کم کرنے والی دوا کینسرز کے علاج کیلئے موٴثر ہو سکتی ہے،نئی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2015ء) ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی دوا اور مانع حمل سیٹرائیڈ کا مجموعہ مختلف کینسرز کے علاج کیلئے موٴثر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ کے مطابق محققین نے بتایا کہ یہ مجموعہ کینسر کے خلیوں کو ایک نئے انداز سے ہلاک کرتا ہے۔ یہ انزائم سے فیٹی ایسڈ کی پیداوار کو روکتا ہے جو کینسر کی افزائش اور بڑھنے میں معاون ہوتا ہے۔ محققین نے تجویز کیا ہے کہ یہ مجموعہ کئی قسم کے کینسر جیسے کرونک ٹائفوسیٹک، لیو کیمیا کے علاج میں بھی استعمال و موٴثر ہو سکتا ہے۔