ہارون آباد‘شہر کے قر یبی دیہی مرکز صحت 34تھری آر میں بے ضابطگیاں مریضوں کو زائد المعیاد ادویات فراہم کی جانے لگی

پیر 18 مئی 2015 13:23

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء)شہر کے قر یبی دیہی مرکز صحت 34تھری آر میں بے ضابطگیاں مریضوں کو زائد المعیاد ادویات فراہم کی جانے لگی ۔مر یضوں کا شد ید احتجاج محکمہ صحت کے افسران کا معاملہ دبانے کی کوشش۔ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضاء کا میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ کا معاملہ ہے لہذا ہم میڈیا کو نہیں بتانا چاہتے ہم اس مسلئے کو جلد حل کر لے گئے اور کاروائی کر رہے ہیں اصل صورتحال کا ابھی علم نہیں ہے ۔

مریضوں کا تفصیلات کے مطابق دیہی ہیلتھ مرکز34تھری آر میں تعینات انچارج محمد اشرف ودیگر عملہ مر یضوں کو زائد المعیاد ادویات دے رہا تھا کہ اچانک مانیٹر نگ ٹیم نے چیک کر لیا اور میڈیسن قبضہ میں لے لی ۔جس پر ای ڈی اوہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر حبیب الر حمن اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضاء موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈاکٹر حبیب الر حمن ای ڈی او صحت بہاولنگر نے بتایا کہ ابھی ہم تحقیقا ت کر رہے ہیں ۔

تحقیقات کے بعد ہی اصل بات سامنے آئے گئی جبکہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر صحت ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضاء نے کہا کہ یہ محکمہ کا معا ملہ ہے لہذا ہم اس کو خود ہی حل کریں گئے میڈیا کو نہیں بتائے گئے جبکہ وہاں پر مر یضوں نعمان علی،آصف کیلانی معین دین ،ایم خان ،عبد الرؤف ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا عملہ اور محکمہ صحت بہاولنگر کے اعلیٰ افسران اسکر پشن میں شامل ہیں اس سے کسی بھی مر یض کی جان جا سکتی تھی نہ جانے کب سے یہ لوگ ہماری زند گیوں سے کھیل رہے ہیں ان کو قرار واقعیٰ سزا دی جائے اور ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ کو فی لفور تبد یل کر کے ایماندار افسر تعینات کیا جائے جبکہ دیہی مر کز کے انچارج ہیلتھ ٹیکنیشن محمد اشرف نے کہا کہ یہاں پر تعینات عملہ میرے خلاف ہے اس لئے انہوں نے مجھے جان بوجھ کر پکڑوایا ہے جبکہ یہ عملہ خود اس کام میں ملوث ہے ۔