انسداد پولیو مہم ،1لاکھ 35ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے،محکمہ صحت

پیر 18 مئی 2015 13:56

چمن۔18مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) چمن میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گا،1لاکھ 35ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، ضلعی ہیڈکوارٹراسپتال میں اے ڈی سی حافظ محمد قاسم اور محکمہ صحت کے اہلکاروں اور سماجی کارکنوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلاکر ضلع کے تیس یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعبدالرشیدخان ناصر کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر میں1 لاکھ 35 ہزار پانچ سے تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے اور اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے 362 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گے ۔ پاک افغان سرحد پر محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے کے لئے مستقل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مہم میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو پولیس اور لیویز اہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :