توہین عدالت کیس، ایازصادق اور نیئرحسین بخاری سے دو ہفتوں میں جواب طلب

پیر 18 مئی 2015 15:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی معافی اور عدالتی استثنیٰ سے متعلق قوانین میں کوئی کارروائی نہ کرنے پر اسپیکر قومی سمبلی سردار ایازصادق اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدارتی معافی اور عدالتی استثنیٰ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے جولائی 2014ء میں اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کو قانونی ترامیم کا حکم دیا تھا۔

آئین کے دونوں آرٹیکل کے بارے میں ترامیم کا جائزہ لینے کیلئے کوئی پیشرفت ہوئی اور نہ کوئی کمیٹی بنائی گئی۔عدالتی عالیہ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو توہین عدالت کامرتکب قرار دیا جائے۔ عدالت نے وکلا دلائل کے بعد فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔