سول اسپتال کراچی میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر کو 4 جون تک مکمل کرلیا جائے ، جام مہتاب حسین ڈھر
پیر 18 مئی 2015 16:00
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ ۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ سول اسپتال کراچی میں خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا ٹراما سینٹر 4 جون سے قبل مکمل کرلیا جائے ۔ ٹراما سینٹر کی تعمیر سے نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کے دیگر شہروں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا ۔ یہ بات انہوں نے پیر کو سول اسپتال کراچی کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے آتشزدگی سے متاثرہ ایمرجنسی سینٹر کا بھی دورہ کیا اور اس کی جلد سے جلد دوبارہ تعمیر کی ہدایات جاری کیں ۔ جام مہتاب حسین ڈھر نے ٹراما سینٹر کی تعمیر میں تاخیر پر اپنی ناراضگی کااظہار کیا ۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سول اسپتال کراچی میں او ٹی کمپلیکس میں ریڈی ایشن کے خطرات اور اس سے بچاؤ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طبی مقاصد کے ریڈی ایشن کے مضمرات سے طبی عملے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے لئے بھی آگاہی بہت ضروری ہے اس سلسلے میں کراچی سول اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے تحت نیو کلیز سیفٹی اینڈ ریڈی ایشن پروٹیکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.