شعبہ صحت کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ،صوبائی وزیر صحت

پیر 18 مئی 2015 16:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء)صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہاہے شعبہ صحت کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں غیرحاضر ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی پنجگور کے ہسپتال میں تمام تر سہولیت موجود ہیں جن سے غریب عوام استعفادہ حاصل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارنیشنل پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے دورہ پنجگور پبلک ہیلتھ اسکول کی تعمیراتی کام کو دیکھنے کے موقع پے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے بلوچستان میں تین اضلاع میں ڈائیلسزگردے کے مشین کی تین یونٹ لگائے گئے ہیں جس کی انسٹائلیشن کی وجہ سے پنجگور کے گردے کے مریض کراچی کوئٹہ جانے سے بچ چکے ہیں اور ان کیلئے بہترین سہولیت ہے گزشتہ پندرہ سال میں جو شعبہ صحت کا حال تھا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں تمام مشینری مکمل جام ہوکے رہ گئی تھی غریب لوگ در پہ در تھے لیکن نیشنل پارٹی کی کم وقت اقتدار نے عوام کو سکھ کا سائنس دیا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ غیر حاضر ڈاکٹروں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائیگا کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پبلک ہیلتھ اسکول پنجگور کی تقدیر کی تبدیلی کا حصہ ہے ان کی تکمیل سے پنجگور کے شعبہ صحت میں نئی انقلابی تبدیلی آئیگی۔