پنجاب بھر میں620ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق،761زخمی

552 زخمی افراد کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا‘210معمولی زخمیوں کو ریسکیو 1122نے طبی امداد فراہم کی ن

پیر 18 مئی 2015 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 620ٹریفک حادثات میں552شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ210افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں273ڈرائیورز ،28کم عمرڈرائیور،370مسافراور130پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ149ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت170ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں71متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ میں41حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل773متاثر ہونے والوں میں سے585مرد اور188خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں122افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور477فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور174زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر473موٹر سائیکلز95آٹو رکشے69موٹر کاریں56مسافربس20ٹرک، اور62دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :