لوگوں کو بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی

پیر 18 مئی 2015 19:05

چاغی۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین چاغی میرداؤد خان نوئیزئی نے کہا ہے کہ اجتماعی ترقیاتی منصوبے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بجلی، پانی، صحت اور تعلیم کے سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کے نائب صدرعلی رضارند، شبیر مینگل، ظاہر شہزاد نوتیزئی اور پریس سیکرٹری محمد بخش بلوچ کی قیادت مین ملنے والے صحافیوں کے وفد سے کیلئے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے پی ایچ ای حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس سلسلہ میں تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفترکے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں کیونکہ یہ عوامی دفترہے اس لئے تمام لوگ بلا امتیاز یہاں آ کر اپنے مسائل مجھ تک پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :