وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف مہم اختتام پذیر ہوگئی

پیر 18 مئی 2015 19:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف مہم اختتام پذیر ہو گئی۔ انچارج ڈینگی سرویلنس سیل ڈاکٹر ایم نجیب درانی کے مطابق ڈینگی کے خلاف ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں گھروں اور ان کے باہر فیومیگیشن میں مصروف رہی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھروں کے اندر جبکہ سینٹری انسپکٹرز اور سینٹری پٹرول بلڈنگ، اسکول، ہسپتالوں، پٹوار خانوں، مدرسوں، مساجد اور یونین کونسلوں کے باہر ڈینگی کے خلاف مہم میں شرکت کیں۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک جگہوں پر اسپرے بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مون سون سے قبل ڈینگی کے خلاف مہم کا یہ پہلا مرحلہ ہے جو احتتام پزیر ہوگیا۔

ڈینگی کے خلاف مہم کا دوسرا مرحلہ مون سون کی بارشوں کے بعد شروع کیا جائے گا۔ کمیونٹی موبلائزیشن، مچھر، لاروے کی سمپلنگ، ایسے مقامات کی نشاندہی جہاں ڈینگی لاروے کی ممکنہ افزائش ہو سکتی ہے اور مخصوص مقامات پر فیومی گیشن کیا گیا۔ کمیونٹی مولائزیشن مہم کے دوران مقامی لوگوں اور اسکولوں کے طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے گی اور پمفلٹس تقسیم کیں۔

یونین کونسل سطح پر سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔ سینی ٹیشن انسپکٹرز ایسے مقامات کی نشاہدہی کی جہاں ڈینگی لاروے کی افزائش کا امکان ہوسکتا ہے وہاں دوائی چھڑکی گئی اور بعد میں ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مخصوص مقامات پر فیومی گیشن اور مچھر مار اسپرے کی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے 11 ٹیمیں تشکیل دی تھی جو دیہی علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، سینیٹری انسپکٹرز، یونین کونسلوں کے عملے اور لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے عملے کے ہمراہ مل کرکام کیا۔

یونین کونسل سطح پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر توجہ دی ۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈمپ کریں، گھروں میں پانی ڈھانپ کر رکھا جائے، مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :