ڈی سی او کی ہدایت ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی قصور کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک

پیر 18 مئی 2015 19:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) ڈی سی او قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی قصور کے زیر اہتمام نیشنل بینک چوک سے کوٹ غلام محمد چوک تک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن چوہدری محمد رفیق ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد نواز گوندل ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اسلم خاں ، تحصیل سپورٹس آفیسر پتوکی ، چونیاں ، کوٹ رادھا کشن اور دیگر محکموں کے ملازمین اور شہریوں نے شرکت کی ۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر کے تدارک اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر درج تھیں ۔ اس موقع پر دوکانداروں اور شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :