معاوضے کی عدم ادائیگی ، ورکرز نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

پیر 18 مئی 2015 20:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) پولیو مہم کے ورکروں نے معاوضہ نہ ملنے پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے مطابق محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گزشتہ چار مہمات کے دوران انہیں معاوضہ ادا نہیں کیا گیااور جو اخراجات اپنی مدد آپ کیا جاتا ہے اب تک ان کی بھی ادائیگی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورکروں کو سیکورٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی اور سیکورٹی کے حصول کیلئے ورکرز کو تین تین گھنٹے پولیس تھانوں کے باہر انتظار کر نا پڑتا ہے۔ورکرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں جب تک معاضوں کی ادائیگی نہیں ہوتی انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :