باغ ‘مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ،تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

منگل 19 مئی 2015 13:45

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء)باغ شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر ،تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ‘میونسپل کارپوریشن کا عملہ لمبی تان کر سو گیا ۔

(جاری ہے)

، تفصیلات کے مطابق محلہ خواجگاں، آفسر کالونی،آفیسر مارکیٹ، خان محلہ، احاطہ پریس کلب، اورمحلہ ہڈی باڑی ،سٹی وارڈ اور گر لز ہائی سکول کے قریب گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن میں غلاظتوں کی وجہ سے تعفن پھل رہا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما میں بیماریوں سے بچنے کے لئے صفائی ہے لئے بھر پور مہم چلائی جائے اور غلاظتوں کے ڈھیر ہنگامی طور پر ختم کروائیں جائیں ،گندگی کے ان ڈھروں سے ڈینگی اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے شہریوں اور سو ل سوسائٹی نے ضلعی انتظامیہ سے گندگی کے ڈھیر فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے