فیصل آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کے افتتاح کی تیاریاں تیز ہو گئیں

منگل 19 مئی 2015 14:45

فیصل آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کے افتتاح کی تیاریاں ..

فیصل آباد ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان کے سب سے بڑے ، جدید سہولیات سے آراستہ ، سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے 14 اگست کو افتتاح کیلئے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں جبکہ فیز ون میں ایمرجنسی وارڈ اور شعبہ آؤٹ ڈور کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری طور پر 10کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے پراجیکٹ ڈائریکٹر و ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل نے بتایاکہ مذکورہ رقم سے ابتدائی طور پر ضروری طبی مشینری خرید کی جارہی ہے جس کیلئے اعلیٰ اختیاراتی ٹیم کی زیرنگرانی شفاف ٹینڈرنگ کاعمل مکمل کرلیاگیاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ چلڈرن ہسپتال کیلئے خریدی جانے والی مشینری میں مختلف نوعیت کے پلانٹس،میڈیکل انسٹرومنٹس،ٹرانسپورٹ اور آٹومیشن سسٹم کے علاوہ فرنیچر شامل ہے جس کیلئے کال کئے گئے ٹینڈرز میں ملک بھر سے 100سے زائد فرموں نے ریکارڈ شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کا بقیہ تعمیراتی کام تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دستیاب اراضی پر شجرکاری کرنے اورفالتو میٹریل کواٹھانے کا بھی حکم دے دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کی جمالیاتی ذوق کے مطابق ترتیب وتزئین کی جارہی ہے جبکہ ہسپتال کے رواں سال 14اگست کو افتتاح کیلئے تیاریاں بھی کی جارہی ہیں تاکہ اس میگا پراجیکٹ کے ثمرات جلد عوام تک پہنچائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :