پاکستان میں تھیلاسیمیا میں مبتلا بچوں کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 19 مئی 2015 14:52

فیصل آباد ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پاکستان میں تھیلاسیمیا کے مریض بچوں کی تعدادمیں روزبروز خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہاہے اور اس وقت تک یہ تعداد 10لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لہٰذا تھیلاسیمیا کا شکار مریض بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دینا ہوں گے ۔ پنجاب میڈیکل کالج کے ماہرین طب نے بتایاکہ خون کا عطیہ دے کر دکھی انسانیت کو مہلک اور جان لیوا بیماریوں سے بچانے کی کوشش روحانی خوشی اور عبادت کے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں 10لاکھ سے زائد تھیلاسیمیا کے مریض بچوں اور خون سے متعلق ہیموفیلیا، بلڈ کینسر اور دوسرے موزی امراض میں مبتلا بچوں اور بڑوں کو زندگی کی حقیقی خوشیاں دینے کیلئے ہم سب کو خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء و طالبات بھی اس نیک مشن میں شامل ہو ں ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے رضاکارانہ طور پر خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرکے متعلقہ اداروں کو فراہم کیے جائیں تاکہ معصوم بچوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :