پنجاب میں ڈینگی کا پہلامریض منگل کے روز الائیڈہسپتال فیصل آبادمیں دم توڑ گیا، وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت اورڈویژنل انتظامی حکام سے رپورٹ طلب کرلی گئی

منگل 19 مئی 2015 15:08

فیصل آباد ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی کاپہلامریض منگل کے روز الائیڈہسپتال فیصل آبادمیں دم توڑ گیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت اورڈویژنل انتظامی حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ محکمہ صحت کے حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ضمن میں مکمل الرٹ رہیں اور ڈینگی سے متعلقہ مریضوں کو اعلیٰ معیار کی تمام ممکن طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

الائیڈ ہسپتال میں دم توڑنے والے ڈینگی مریض 29سالہ محمد انیس سکنہ غلام محمد آباد کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اسے گزشتہ روز ہی تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیاگیا جسے ڈینگی کے خصوصی وارڈ میں رکھ کر اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز الائیڈ ہسپتا ل میں جاں بحق ہونے والا یہ ڈینگی کا پہلا مریض ہے جبکہ پنجاب میں بھی یہ ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے ۔دریں اثناء محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے مریض کی میڈیکل ہسٹری کی چھان بین شروع کردی ہے جبکہ حفاظتی وتدارکی اقدامات کو بھی مزید بہتر بنا یاجا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :