قصور،ضلعی انتظامیہ کاجعلی اور ممنوع ادویات کیخلاف آپریشن،متعدد میڈیکل سٹو ر سیل

منگل 19 مئی 2015 18:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر جعلی اور ممنوع ادویات کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم میں محکمہ صحت قصور کے ڈرگ انسپکٹر نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر میڈیکل سٹو روں کو سیل کر دیا ۔جبکہ حویلی نتھو والی کے کلینک سے سرکاری ادویات کیساتھ ساتھ جنسی ادویات بھاری مقدار میں بر آ مد جس کیخلاف تھانہ صد ر قصور میں مقدمہ درج کروایا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم پر غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے چلائی جانیوالی مہم میں ڈرگ انسپکٹر قصور ثناء اللہ سیف نے ہمراہ ڈرگ کوٹ رادھاکشن رمیز احمد خاں حویلی نتھو والی میں رشید کلینک اینڈ میڈیکل سٹور پر چھاپہ مار کر سرکاری ادویات کیساتھ غیر ممنوع جنسی ادویات بھاری مقدار میں بر آ مد کر لی رشید کیخلا ف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر وا دیا ہے جبکہ آ صف میڈیکل سٹور سلامت پو رہ ،خالد میڈیکل سٹور کیلوں ،ایان میڈیکل سٹور وڈانہ ،سلیمان میڈیکل سٹور لکھنیکے کو غیر ممنوع ادویات کیساتھ ساتھ لائسنس نہ ہو نے پر سیل کر دیا جبکہ 26 دوکانوں کے سیمپل حاصل کرکے کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیج دیئے گئے ۔